لاہور ( آواز خلق نیوز ) بجلی کے بڑھتے بلوں اور مہنگائی کے خلاف عوام کا احتجاج جاری ہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ کا نگران کہتا ہے کہ بجلی کے بلوں کے معاملے جان بوجھ ایشو بنایا جا رہا ہے۔ پاکستان میں اشرافیہ 550 ارب کی مفت بجلی اور اتنی ہی مالیت بجلی چوری کرتی ہے۔ اس احتجاج کے ضمن میں سول سوسائٹی ، تاجر برادری نے ملگ گیر ہڑتال کی کال دے رکھی ہے جسے جماعت اسلامی اور تحریک انصاف اور وکلاء کی حمایت حاصل ہے۔ عوام کو بھرپور طور نکل کر اس احتجاج کا حصہ بننا چاہے۔ اور 2 ستمبر کی ہڑتال کو کامیاب بنانا چاہیے۔
191