لاہور ( آواز خلق ) عمران خان کی حکومت رجیم چینج کے ذریعے ختم کرنے کے بعد پی ڈی ایم حکومت نے ملک میں مہنگائی کو جو ہوشربا طوفان کھڑا کیا تھا اس میں جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں بھی 400 گنا تک کا اضافہ کیا گیا تھا۔ جس سے عوام میں جان بچانے والی ادویات خریدنے کی سکت ہی ختم ہو گئی ہے۔ اب عوام سے سستی ادویات کی سہولت چھنینے والی پی ڈی ایم سیزن ٹو حکومت بننے سے پہلے عوام ائیر ایمبولینس کی سہولت کا چورن دینا شروع کر دی ہے۔ جس ملک میں “لائف سیونگ ڈرگز” عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوں وہاں ائیر ایمبولینس کا چُورن کوئی عقل کا اندھا ہی بیچ سکتا ہے
124