124

کرپٹ حکومت آئی مہنگائی کا طوفان لائی

Spread the love

اسلام آباد ( آواز خلق ) بجلی سپلائی کمپنیوں نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے درخواست نیپرا میں دائر کردی۔ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7.13 روپے اضافے کا امکان ہے۔ یہ نئی حکومت کا عوام کو مہنگائی کا پہلا تحفہ ہو گا گو یہ حکومت پی ڈی ایم کا تسلسل ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان برپا ہو گا۔ جب کہ ملک میں پہلے سے تباہی حال صنعتیں مزید تباہی کا شکار ہو جائیں گی۔ واضح رہے کہ آئی پی پیز کے ساتھ ایسے معاہدے مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی نے کیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں