اسلام آباد ( آواز خلق ) جمہوریت کی دعویدار پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹر نے سوشل میڈیا پر پابندی کی قرارداد سینٹ میں جمع کروا دی ہے۔ جس میں فیس بک، ٹک ٹاک ، انسٹا گرام ، ایکس اور یوٹیوب پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہر مند خان تنگی کی قرارداد مارچ کے سینیٹ اجلاس کے ایجنڈا میں شامل ہے۔ اس سے قبل انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد بھی سینٹ میں بہت مند خان تنگی نے ہی پیش کی تھی.
135