120

رجیم چینج ملک کی سیمنٹ انڈسٹریز مشکلات کا شکار

Spread the love

لاہور ( آواز خلق ) تعمیراتی صنعت بیٹھنے سے ملک کی سیمنٹ انڈسٹریز مشکلات کا شکارہے۔۔ مہینے فروری میں سیمنٹ کی مقامی سطح پر فروخت 28 لاکھ 63 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی ہے ۔ رواں مہینے کے دوران ملک میں سیمنٹ کی مقامی سطح پر فروخت میں 19 فیصد سے زیادہ کمی واقع ہوئی ہے۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 مہینوں میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں سیمنٹ کی مقامی سطح پر فروخت میں 26.059 ملین ٹن کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

گزشتہ مہینے فروری میں سیمنٹ کی مقامی سطح پر فروخت 28 لاکھ 63 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی ہے جو فروری 2023ء کے مقابلے میں 35 لاکھ 90 ہزار ٹن کے مقابلے میں 20.2 فیصد کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مہینے سیمنٹ کی برآمد میں 11 فیصد کمی کے ساتھ 3 لاکھ 95 ہزار 935 ٹن رہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں