105

محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ساتھ دھوکہ

Spread the love

لاہور ( آواز خلق ) قومی ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے اپنے ہی ٹرسٹ سے ان کا نام نکالے جانےا ور جعلی دستاویزات پر ٹرسٹ ڈیڈ رجسٹرڈ کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرسٹ کو ہتھیانے اور فنڈز میں خرد برد کا انکشاف ہوا ہے، اس دوران ڈاکٹر عبدالقدیر کا نام ان کے ٹرسٹ سے ہی نکال دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی بیٹی ڈاکٹر دینا کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ میرے والد کے ٹرسٹ کو جعل سازوں نے ہتھیانے کی کوشش کی ہے۔ ڈاکٹر دینا کا مزید کہنا تھا کہ میں نے والد کے ٹرسٹ کو بچانے کیلئے ہر دروازہ کھٹکھٹایا ، انصاف تو کیا ملنا تھا الٹا مخالفین نے میری ذات پر ہی کیچڑ اچھالنا شروع کردیا/
انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعہ کی ایف آئی آر درج ہونے کے بعد اب یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ ہماری عدالتیں مجھے انصاف فراہم کریں گی اور میں اپنے والد کے خواب کو مکمل کرسکوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں