29

راشد لطیف میڈیکل کالج میں ذہنی صحت پر مبنی پہلی بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام

Spread the love

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان ایسوسی ایشن آف کلینیکل سائیکالوجسٹ نے راشد لطیف خان کے ساتھ مشترکہ منصوبے میں راشد لطیف ڈیپارٹمنٹ آف پروفیشنل سائیکالوجی، راشد لطیف خان یونیورسٹی لاہور اور سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی پنجاب یونیورسٹی نے راشدلطیف خان میں ذہنی صحت پر مبنی پہلی بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام کیا۔کانفرنس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر صائمہ داود ڈائریکٹر سینٹر کلینیکل سائیکالوجی نے کی، پروفیسر ڈاکٹر ناشی خان صدر PACP اکیڈمک و ڈائریکٹر راشد لطیف خان یونیورسٹی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی. قومی اور بین الاقوامی سطح پرمنعقدہ کانفرنس میں معروف طبی ماہر نفسیات دانوں نے شرکت کی۔

کانفرنس میں میڈیم صباحت خان سی ای او راشد لطیف خان یونیورسٹی ، میڈیم زلیخا خان، پروفیسر ڈاکٹر رفیعہ رفیق ڈائریکٹر اپلائیڈ سائیکالوجی پنجاب یونیورسٹی، ڈاکٹر اختر علی سید، پروفیسر ڈاکٹر سلمیٰ صدیق، ڈاکٹر خالد خان رجسٹرار، ڈاکٹر نعمان قریشی، ڈاکٹر ارم بخاری، ڈاکٹر عظمیٰ خان نے خصوصی شرکت کی، پروفیسر ڈاکٹر ناشی خان صدر PACP اکیڈمک و ڈائریکٹر راشد لطیف خان یونیورسٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ذہنی تندرستی اور اس معاشرے اور ملک میں طبی ماہر نفسیات کے کردارکے حوالے سے خصوصی گفتگو کی۔ ڈاکٹر ناشی خان نے اس کانفرنس میں حکومت سے کلینیکل سائیکالوجسٹ کی لائسنسنگ کاونسل بنانے کی درخواست کی۔ایڈوائزری بورڈنے ذہنی صحت کی پالیسیاں واضح کرنے اور انہیں حکومت میں شامل کرنے کی اپیل کی۔

میڈیم صباحت خان سی ای او راشد لطیف خان یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر ناشی خان صدر PACP اکیڈمک و ڈائریکٹر راشد لطیف خان یونیورسٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی کانفرنس ذہنی صحت پر تھی یہ ایک ایسا موضوع ہے جو ہمیں اپنے بچوں کو بھی سیکھانا چاہئے اور ا ن کی تربیت میں شامل کرنا چاہیے۔ اوراس کانفرنس میں مختلف ممالک اور پاکستان کے مختلف شہروں سے معروف طبی ماہر نفسیات دانوں نے شرکت کی اور ذہنی صحت کے حوالے سے گفتگو کی۔ کانفرنس کے آخر میں PACP کے نئے ایگزیکٹو ممبران کی Oath Taking Ceremony کا انعقاد بھی کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں