91

فارم 47 حکومت عوام کی جیب پر پاسپورٹ فیس ڈاکہ

Spread the love

اسلام آباد ( آواز خلق ) وفاق میں نئی حکومت نے آتے ہی پاسپورٹ کی فیس میں 50 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاق میں نئی حکومت کےآتے ہی عوام پر مہنگائی بم گرنے کا سلسلہ شرو ع ہوگیا ہے،حکومت کے آتے ہی پاسپورٹ فیس میں تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ کردیا ہے۔
ملکی تاریخ میں پاسپورٹ فیس میں ریکارڈ اضافہ کردیا گیا ہے ، یہ اضافہ فوری طور پر نافذ العمل بھی ہوگا،5 سال کی مدت کیلئے36صفحات پرمشتمل پاسپورٹ کی فیس میں 1500 روپے کا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد یہ فیس 3000 سے بڑھ کر 4500 ہوگئی ہے۔ اسی طرح اس پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس جو پہلے 5ہزار روپے تھی 2500 روپے اضافے کے بعد اب ساڑھے 7ہزار ہوگئی ہے۔ 10 سال کی مدت کیلئے بنوائے جانے والے پاسپورٹ کی پہلے فیس 4500 روپے تھی جس میں 2200 روپے اضافہ کردیا گیا ہے اور اب یہ فیس 6 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے، اس پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس کو ساڑھے 7ہزار سے بڑھا کر 11ہزار 200 روپے کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں