93

علاج کی سہولت سے محرومی ن لیگ کو ووٹ نہ دینے کی سزا

Spread the love

‏فیصل آباد ( آواز خلق ) ن لیگ کے خلاف ووٹ دینے کی سزا کا آغاز فیصل آباد سے کیا گیا۔ جہاں شہر کی دو بڑی سرکاری علاج گاہوں کے دروازے آنکھوں کے مریضوں کیلیے بند کردیے گئے۔فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال ون اور ٹو میں ری ویمپنگ کے باعث آنکھوں کا علاج مکمل طور پر رک گیا، جنرل ہسپتال سمن آباد میں لیزر کے ذریعے علاج میں استعمال ہونے والے مشین بھی خراب پڑی ہے۔غیر معیاری لینزاستعمال کرنے پر نجی ہسپتالوں میں پہلے ہی صحت کارڈ کے ذریعے آنکھوں کا آپریشن کرنے پر پابندی عائد ہے، آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا ہزاروں مریض دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبورہیں۔ناقص حکمت عملی پر شہری محکمہ صحت کو کوسنے لگے، مریضوں نے شکوہ کیا کہ نجی سطح پر آنکھوں کیعلاج پر ہزاروں روپے کے اخراجات اٹھانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں