ننکانہ صاحب ( آواز خلق ) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں فراڈ مافیا سرگرم ہے۔ انکم سپورٹ پروگرام کا عملہ خواتین کو رجسٹرڈ کرتے وقت ان سے اپنا حصہ طے کرتا ہے جو خاتون ایجینٹ کو حصہ دے دیتی ہے اس کو پروگرام میں پیسے ملتے رہتے ہیں۔ اگر کوئی خاتون انکار کردے تو اس کا نام انکم سپورٹ پروگرام سے نکال دیا جاتا ہے۔
اس ضمن میں صحافی راۓ ثاقب نے کئی خواتین کے انٹرویوز کیے ہی۔ جنہوں نے بتایا کہ ایجینٹ کیسے ان کو لوٹ رہے ہیں۔