110

ڈونلڈ لو کا وار امریکی غلام دھاندلی کے ذمہ دار

Spread the love

واشنگٹن ( آواز خلق ) ‏ڈونلڈ لُو نے کانگریس کمیٹی کے سامنے دیے گئے بیان میں فروری 8 کے الیکشن ماسٹرز کا حلیہ بگاڑ دیا ہے الیکشن کو دھاندلی زدہ کرنے کیلیے تمام حربے استعمال کیے گئے لیکن یہ بیان دکھانے پر پابندی ہے۔

‏ڈونلڈ لو کی رپورٹ کے جس ایک جملے کی بنیاد پر ایک مخصوص ٹولہ یہ پروپیگنڈہ کر رہا ہے کہ امریکہ نے الیکشن کو قانونی قرار دے دیا ہے وہ یہ جملہ ہے۔ یہ جملہ کہتا ہے کہ Conduct of the election یعنی الیکشن کا انعقاد یعنی صبح 8 سے شام 5 بجے تک جسے الیکشن کہا جاتا ہے وہ کافی حد تک طریقہ کار کے مطابق ہوا۔ یہ بات تو ہم بھی پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ صبح 8 سے شام 5 تک تو سب کچھ زبردست رہا لیکن اصل واردات تو 5 بجے کے بعد شروع ہوئی۔ اس جملے کے علاوہ باقی رپورٹ نے تو الیکشن سے ایک دن پہلے جو کچھ ہوا اور شام 5 بجے کے بعد جو کچھ ہوا اسے اُڑا کر رکھ دیا ہے، ساری رپورٹ چیخ چیخ کر بتا رہی ہے کہ الیکشن پر بہت سارے سوالات ہیں جن کی “مکمل تحقیقات” کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ساری قوم حتی کہ جیتنے والے بھی جانتے ہیں کہ دھاندلی ہوئی، لہٰذا دھاندلی ثابت کرنے کیلئے کسی ثبوت کی ضرورت تو رہی ہی نہیں مگر پھر بھی اس رپورٹ نے تو الیکشن کی رہی سہی ساکھ بھی تباہ و برباد کر دی ہے۔
https://twitter.com/awaz_e_khalaq78/status/1770616761680838816?t=7_IsyJkEoLWQ-pvGLslQlA&s=19

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں