84

جرائم کی دوڑ لاہور نے کراچی کو پیچھے دیا چھوڑ،

Spread the love

لاہور ( آواز خلق ) پنجاب کے دارالخلافہ لاہور شہر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مختلف نوعیت کے جرائم کی 537 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ شہر لاہور وارداتوں میں کراچی کو کراس کر گیا۔ رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار بھی نشانہ بن گئیں۔ لاہور کے تھانے ماڈل بن گئے، لیکن جرائم کی شرح میں بھی خطرناک اضافہ ہو گیا۔ پولیس کے مطابق بدھ اور جمعرات کے درمیان چور مختلف علاقوں میں 13 سے زائد گھروں سے لاکھوں روپے کا سامان لے اڑے، ڈاکوؤں نے مختلف مقامات سے 38 افراد سے مجموعی طور پر لاکھوں روپے اور درجنوں موبائل فونز چھینے۔ ڈاکوؤں نے جھپٹا مار کر 65 شہریوں سے شاہراہ عام پر ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھینے، اس کے علاوہ ڈاکوؤں نے مختلف مقامات پر 6 شہریوں سے موٹر سائیکل اورنقدی چھین لی۔ پولیس نے بتایا کہ شہر میں 65 موٹر سائیکلوں، ایک کار، 10 دیگر گاڑیوں سمیت چوری کی 305 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جب کہ ناجائز اسلحہ کے 32، منشیات کے 52 مقدمات درج کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں