تہران ( آواز خلق) ایران نے اسرائیل پر حملہ کر دیا ہے۔ گزشتہ رات ایران نے اسرائیل کی فوجی تنصیبات پر ڈرون طیاروں اور میزائلوں سے حملہ کر دیا ہے۔ ایران نے دمشق میں اپنے سفارتخانے پر حملے کے جواب میں سنیچر کو رات گئے اسرائیل پر 200 سے زائد میزائل اور خودکش ڈرونز داغے ہیںجب کہ اردن نے اپنی فضائی حدود اور اڈے اسرائیل کے لیے کھول دئیے ہیں تاکہ اسرائیل ایران پر جوابی حملے کر سکے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے والے ممالک پر بھی حملے کیے جائیں۔ ایران نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل پر مزید حملے نہیں کرے گا تاہم اسرائیل یا امریکہ کی جانب سے کسی بھی جوابی کارروائی کی صورت نتائج ہوں گے
162