غزہ ( آواز خلق ) فلسطینی صحافی اس بات پر لوگوں کو توجہ دلا رہے ہیں کہ غزہ میں جارحیت جاری ہے اور جس دوران پوری دنیا کی توجہ ایران کے اسرائیل پر حملے اور اس کے بعد ہونے ممکنہ حالات پر چلی گئی یے، لوگ یہ بھول گئے ہیں کہ یہاں کیا بیت رہی ہے۔
اس دوران اسرائیل کے ہاتھوں مارے جانے والے بے گناہ فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار تک پہنچ گئی ہے اور اب بھی پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بمباری جاری ہے۔
صرف آج کچھ گھنٹوں کے اندر نصیرت پناہ گزین کیمپ پر بمباری سے 5 فلسطینی ہلاک اور کئی درجن زخمی ہوئے۔