109

میاں جدوں آوے گا سورج تے وی ٹیکس لاوے گا

Spread the love

اسلام آباد ( آواز خلق ) وفاقی حکومت نے عوام کی جانب سے بڑی تعداد میں سولر انرجی پر شفٹ ہونے کے بعد عوام سے ٹیکس وصول کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی( سی پی پی اے) نے حکومت کو کمرشل یا گھریلو سطح پر سولر سسٹم لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دیتے ہوئے سمری وزارت بجلی کو ارسال کردی ہے۔ وزارت توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ سولر سسٹم لگانے والوں سے فی کلو واٹ 2 ہزار روپے ٹیکس وصول کیا جائے، امکان ہے کہ حکومت 12 کلو واٹ کو سولر سسٹم لگانے والوں پر 2 ہزار روپے فی کلو ووٹ ٹیکس عائد کرے گی۔

اس طرح گھروں میں یا کمرشل سطح پر 12 کلوواٹ کا سولر سسٹم لگانے والوں سے ماہانہ 24 ہزار روپے ٹیکس کی مد میں وصول کیے جائیں گے، سی پی اے کی اس سمری کو منظوری کیلئے پاور ڈویژن نے وزیراعظم کو ارسال کردیا ہے۔

وزارت توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سولر پینل کے نرخوں پر نظر ثانی کی تجویز بھی زیر غور ہے، اگر یہ تجویز منظور کرلی گئی تو سولر پینلز سے حاصل ہونے والی بجلی کے نرخ کم کرنے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں