99

2 کڑوڑ 60 لاکھ دشمن کے بچے علم سے محروم

Spread the love

اسلام آباد ( آواز خلق ) دشمن کے بچوں کو پڑھا لیا ہو تو ہمارا پاکستان کے بچوں پر بھی کوئی نظر کرم کر لیں۔
یونیسکو کی بنائی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں اسکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد بڑھ کر دو کروڑ باسٹھ لاکھ تک جا پہنچی ہے۔
رپورٹ 2021 اور 2022 کے ڈیٹا پر تیار کی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ایک کروڑ 11 لاکھ، سندھ میں 76 لاکھ، خیبرپختونخوا میں 36 لاکھ، بلوچستان میں 31 لاکھ اور اسلام آباد میں 80 ہزار بچے اسکول جانے سے محروم ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسکول جانے کی عمر کے انتالیس فیصد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، بلوچستان میں سب سے زیادہ 65 فیصد بچے اسکول سے باہر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں