لاہور( آواز خلق ) پنجاب کی جعلی حکومت کا تعلیمی شعبے کو برباد کرنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ صوبے کے ہزاروں سرکاری سکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے محکمہ تعلیم پنجاب نے پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت پنجاب کے 13,219 سکولوں کو آؤٹ سورس کا جائیگا پہلے مرحلے میں ابتر تعلیمی صورتحال والے 5863سکولوں کو آؤٹ سورس کیا جائیگا محکمہ تعلیم کی رپورٹ کے مطابق منصوبے کا مقصد سکول سے باہر بچوں کو واپس سکول لانا اور معیار نجی سکولوں جیسا کرنا ہے 5863 میں سے 567 سکولز میں کوئی استاد نہیں،2555سکولز میں صرف ایک استاد ہے،2741 سکولز میں 50 طلبا ء پر صرف دواستاد ہیں دوسرے فیزمیں 4453 اور تیسرے فیز میں 2903 سکولوں کو آؤٹ سورس کیا جائیگاسرکاری سکولوں کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت نجی افراد کو دیا جائیگا آؤٹ سورس کئے جانے والے تعلیمی اداروں کو سرکاری سبسڈی دی جائیگی محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق پڑھے لکھے نوجوان لڑکے لڑکیاں، نجی تعلیمی ادارے،تعلیم سے دلچسپی رکھنے والے حضرات،غیر سرکاری تنظیمیں،بیرون ملک مقیم پاکستانی،Ed-Techادارے،اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری تعلیم میں میدان میں سر انجام دینے کے خواہشمند افراد یا ادارے۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 5جون مقرر کی گئی ۔ عوام سے اب تعلیم حاصل کرنے کے مواقع بھی چھین لینا بھی اسٹیبلشمنٹ کی جعلی حکومت کا ایجنڈا ہے
127