91

آئی پی پیز کو پھندا ٹیکس چوری ان کا دھندہ

Spread the love

اسلام آباد ( آواز خلق ) آئی پی پیز کمپنیوں کو ٹیکس فری ادائیگیاں کیے جانے کا انکشاف سامنےآیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی پیز کمپنیوں کو کی جانے والی ادائیگیوں کے حوالے سے سالانہ رپورٹ سامنے آگئی ہےجس میں کہاگیا ہ کہ انرجی سیکٹر کی جانب سے پانچ بڑے پاور ہاوسز کو ٹیکس فری ادائیگیاں کی گئی ہے۔
آئی پی پیپز ایسٹ انڈیا کمپنی سے زیادہ خطرناک معاہدے ہیں، ان پ نظر ثانی ناگزیر ہے، عوام کا استحصال کب بند ہوگا، حیرانگی کی بات ہے کہ آئی پی پیز معاہدوں کے تحت ان پر اربوں روپے ٹیکس بھی واجب الادا نہیں ہے، عام آدمی اور صنعت بجلی بلوں سے تباہ حال ہوچکی ہے، پانچ بڑے گروپس کو ٹیکس فری سہولت کے ساتھ 560 ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئیں
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اینگرو پاور کو صرف 54 فیصد صلاحیت پر 74 اب روپے کی ادائیگی کی گئی جبکہ حب پاور کو صرف 16 فیصد صلاحیت پر 260 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی۔

اسی طرح لکی گروپ کو 28 فیصد صلاحیت پر 62 ارب روپے سالانہ ادائیگی کی گئی، میاں منشاء کاپاور ہاؤس صرف 13 فیصد پر چل رہا ہے اور انہیں سالانہ 25 اعشاریہ 6 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی جبکہ سفائر پاور ہاؤس کو 34 فیصد صلاحیت پر 34 ارب روپے دیے گئے۔

ان تفصیلات کے حوالے سے وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کو معاہدوں کے تحت ادائیگیاں کی گئیں، آڈٹ والے اس کے ذمہ دار ہیں، ان کمپنیوں کو سالانہ بنیادوں پر ادائیگیاں کی جاتی ہیں، اگر ان ادائیگیوں میں کوئی بے ضابطگی ہے تو سامنے لائی جائے، اس پر کارروائی ہوگی۔ ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں