78

فائر وال کی تنصیب اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

Spread the love

اسلام آباد ( آواز خلق ) ‏سینئر صحافی حامد میر نے انٹرنیٹ بندش اور فائروال کی تنصیب کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ‏اہم: حامد میر صاحب نے فائر وال کی تنصیب اور انٹرنیٹ بندش کے خلاف درخواست تو دائر کی ہے امید ہے کہ اِسے ٹویٹر بندش کے خلاف دائر درخواست کی طرح ٹریٹ نہیں کیا جائے گا. ٹویٹر بندش کے خلاف مارچ میں دائر ہونے والی درخواست پر 17 اپریل کی سماعت آج تک کی آخری سماعت ثابت ہوئی. اِس سے پہلے کی سماعت میں چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے تھے کہ تمام ہائیکورٹس میں درخواستیں دائر ہوئی ہیں دیکھتے ہیں سب سے پہلے ٹویٹر کون کھلواتا ہے، پھر 17 اپریل کے بعد کیس مئی میں سماعت کیلئے مقرر ہوا لیکن وقت کی کمی ہو گئی اور کیس Left-over ہو گیا اور اُس کے بعد آج تک سماعت نہ ہو سکی. جون میں مقرر کیا گیا تھا لیکن کازلسٹ سے منسوخ کر دیا گیا تھا اور آج تک دوبارہ سماعت کی تاریخ مقرر ہی نہ ہو سکی۔ پاکستان میں فری لائنسنگ کرنے والے نوجوانوں کو عالمی فورمز کی طرف سے وارننگ بھی جاری ہو چکی ہے۔ جس سے 40 ملین ڈالر کی انڈسٹری خطرے میں ہے۔فائع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں