47

فارم 47 حکومت آئی روزگار بھی چھننے کی سہولت لائی

Spread the love

آسلام آباد ( آواز خلق ) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن میں تنظیم نو کا آغاز کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں تین ہزار کے قریب ملازمین کو فارغ کر دیا گیا ہے۔ احکامات غیر متوقع طور پر چھٹی والے دن جاری کیے گئے، جس پر متاثرہ ملازمین میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

پہلے مرحلے میں تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو برطرف کر دیا گیا، جبکہ دوسرے مرحلے میں کنٹریکٹ پر تعینات ہزاروں ملازمین کو بھی فارغ کیے جانے کا امکان ہے۔ بیشتر ملازمین گزشتہ دس سال سے کارپوریشن میں خدمات انجام دے رہے تھے، تاہم حکومتی پالیسی کے باعث ان کے روزگار کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز کو مرحلہ وار بند کرنے کی حکمت عملی تیار کر رکھی ہے۔ 22 جنوری کو وفاقی کابینہ نے اس حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی، جس کا مقصد یوٹیلیٹی اسٹورز کو مکمل طور پر ختم کرنے کی تجاویز مرتب کرنا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں