اسلام آباد ( آواز خلق) گھی کے بعد چینی کی قیمتیں بھی بے قابو ہوگئیں۔ صحافی قسمت خان کے مطابق گزشتہ ڈھائی ماہ میں چینی کی قیمت میں 22.42 روپے فی کلو اضافہ ہوا۔ شہباز شریف حکومت نے لاکھوں ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی۔ برآمد کی یہ اجازت قیمت نہ بڑھنے سے مشروط تھی۔ دوسری جانب گنے کا کاشتکار روتا ہے کہ شوگر ملز ان سے کوڑیوں کے مول گنا خریدتی ہیں۔ جبکہ کچھ ہفتوں میں گھی فی کلو قیمت میں100 روپے فی کلو کا اضافہ ہو چکا ہے۔ ایک طرف فارم 47 حکومت عوام کو ریلیف اور مہنگائی میں کمی کا راگ الاپ رہی ہے۔
