79

فارم 47 حکومت بنائی ملک کودہشت گردی میں ترقی دلوائی

Spread the love

لاہور ( آواز خلق ) 2025پاکستان گلوبل ٹیررازم انڈیکس میں دوسرے نمبر پر، گزشتہ سال کے مقابلے میں دہشت گردی کے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد میں 45 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان میں دہشت گردی کے رجحان میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اس بات کے شواہد گلوبل ٹیررازم انڈیکس 2025 کی رپورٹ سے مل رہے ہیں جس میں دہشت گردی سے متاثرہ ممالک میں پاکستان 163 ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ سال کے دوران دہشت گردی کے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 45 فیصد اضافے کے ساتھ 1081 ہوگئی ہے اور وہ 2024 میں چوتھے نمبر سے نکل کر 2025 میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔
انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس (آئی ای پی) کی شائع کردہ گلوبل ٹیررازم انڈیکس 2025 میں گزشتہ 17 برسوں کے دوران دہشت گردی کے اہم رجحانات اور نمونوں کا جامع خلاصہ فراہم کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں دہشت گردی کے اثرات کے لحاظ سے 163 ممالک کی درجہ بندی کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں