اسلام ( آواز خلق ) ترکمانستان کے تاپی گیس فیلڈ سے پائپ لائن بچھانے پر بے نظیر حکومت کے زمانے سے پلاننگ چلی آرہی ہے لیکن پاکستانی حکمران بیچ میں آنے والے ملک افغانستان کو شاید اپنی مطیع سمجھتے تھے اسی لئیے اس کے بغیر ہی منصوبے بنتے رہے ۔ امریکہ نے افغانستان پر حملہ کیا تو ہم امریکی کندھا استعمال کر کے اپنا یہ خواب پورا کرنے کا سوچنے لگے۔ پچھتر ہزار پاکستانیوں کی مشرف نے قربانی دی لیکن یہ خواب پورا نہ ہوا اور امریکہ افغانستان میں ذلت آمیز شکست کے بعد چلا کیا۔ امارات اسلامی میں اب تاپی منصوبے پر کام ہو رہا ہے ۔ آزاد قوموں کو اپنے مقاصد کی تکمیل کے لئیے عالمی طاقتوں سے اجازت کی ضرورت نہیں ہوئی
