واشنگٹن ( آواز خلق ) امریکی حکام نے صدر ٹرمپ کو تجویز دی ہے کہ وہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے چینی ماڈل کو خطرہ قرار دے کر اس پر پابندی عائد کردی ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی حکام ک اکہنا ہے کے چین کا مصنوعی ذہانت کا ماڈل دیپ سیک اوپن سورس ہونے کی وجہ سے سیکورٹی کے لیے خطرہ ہے ۔ کیوں یہ چین کی حکومت کا سبسڈائیزڈ پروگرام ہے لہذا اس پر امریکی پابندیاں عائد کر دی جائیں۔ امریکہ جس شعبے میں چین کا مقابلہ نہیں کر پاتا اس میں پابندیاں عائد کرنا اس کو آسان حل نظر آتا ہے۔ اس قبل ٹرمپ اپنے پہلے دور حکومت میں چین کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ادارے ہواۓ پابندیاں عائد کر چکے ہیں۔
