66

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا وفاق کو 10 دن میں نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم

Spread the love

اسلام آباد (بدلو ڈاٹ کام ڈآٹ پی کے) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے وفاق کو 10دن میں نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیدیا، الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کیا تھا،

الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات سے متعلق ڈیٹا، ضروری دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نوٹیفکیشن نہ آنے کی صورت میں الیکشن کمیشن حلقہ بندیاں شروع کردے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں