82

الیکشن کمیشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی خریداری کیلیے اشتہار دے. بابر اعوان

Spread the love

اسلام آباد ( نیوز رپورٹ )وزیراعظم عمران خان کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کی خریداری کے لیے اشتہار دے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بابر اعوان نے کہا کہ سینیٹ کا اجلاس پیر کو اور قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ کو بلارہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس میں سانحہ سیالکوٹ پر بحث ہونی چاہیے۔بابر اعوان نے مزید کہا کہ ایک کروڑ کے قریب سمندر پار پاکستانی ہیں، ای وی ایم اور سمندر پار پاکستانیوں کی ووٹنگ کے لیے قانون بن گیا ہے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین حکومت نے نہیں الیکشن کمیشن نے خریدنی ہے، ای سی پی ای وی ایم کی خریداری کےلیے اشتہار دے۔وزیراعظم کے مشیر پارلیمانی امور نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن اوورسیز پاکستانیوں کو ٹائم لائن دے تاکہ وہ اپنے ووٹ رجسٹر کراسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں