61

کتا مار مہم کے لڈو کھانے سے1 بچے کی موت4خراب

Spread the love

کراچی (بدلو نیوز ) پولیس نے کتا مارمہم کے لڈو کھانے سے بچے کی موت کا مقدمہ درج کرلیا ، زہریلا لڈو کھانے سے ایک بچے کی موت دیگر کی طبیعت خراب ہوئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں کتا مارمہم کےلڈو کھانے سے بچے کی موت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، عوامی کالونی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا، جس میں قتل خطا کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔ مدعی مقدمے نے کہا ہے کہ کے ایم سی کا ملازم گھر کے باہرموٹرسائیکل کھڑی کرکےچلاگیا، موٹرسائیکل کے کور میں لگی زہریلی مٹھائی 5 بچوں نے کھالی۔

مدعی کا کہنا تھا کہ مٹھائی کھانے سے 2 سالہ بیٹا جاں بحق ہوگیا اور 4کی طبعیت خراب ہوئی، چاروں متاثرہ بچوں کی طبیعت اب ٹھیک ہے۔ مدعی مقدمے نے کہا ہمارا دعویٰ منور عبداللہ کیخلاف زہریلی مٹھائی کھلا کربیٹے کو مارنے کا ہے، کے ایم سی ملازم منور عبداللہ کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ دوسری جانب پولیس نے کورنگی میں کتا مار مہم کے دوران سنگین غفلت کی تحقیقات شروع کردی ہیں ،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس ٹیم متاثرہ افراد کے بیان قلمبندکرے گی، کےایم سی کا عملہ غائب ہے، تلاش کررہے ہیں۔ یاد رہے کراچی میں سرکاری افسر نے کتوں کو مارنے کےلیے زہریلے لڈو بنائے لیکن وہ لڈو بچوں نے کھالیے، جس کے باعث ایک بچہ جان کی بازی ہار گیا جب کہ چار کی حالت خراب ہوگئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں