67

پیمرا کو ٹی وی چینلز پر اسموگ کی آگاہی مہم چلانے کا حکم

Spread the love

لاہور( بدلو نیوز ) لاہور ہائی کورٹ نے پیمرا کو ٹی وی چینلز پراسموگ کی آگاہی مہم چلانے کا حکم دیتے ہوئے کہا پیغام میں مت چلائیےگاکہ حکومت پنجاب نےاسموگ کمی کامنصوبہ شروع کیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں اسموگ کی روک تھام کے اقدامات نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے استفسار کیا پی ڈی ایم اے بتائے شہر میں اسموگ کی صورتحال کلیئرکیوں نہیں ؟ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نے عدالت کو بتایا ماسک کرونا میں نہیں پہنا اب پہننا پڑرہا ہے، مقامی سطح پردھند کی وجہ حرارت میں کمی ہے، جس سے اسموگ ہے، اسموگ کچھ دن میں ختم ہو جائے گی۔

میئرلاہور کا کہنا تھا کہ بھٹےابھی بھی چل رہے ہیں ،پاس کھڑے ہوں تو کپڑے سیاہ ہوجاتےہیں ،تجاوزات ہٹا دیں ،ٹریفک رولز بنا دیے پھر بھی اسموگ کم نہیں ہوئی۔ میئرلاہور نے مزید کہا کہ سرکار سنجیدگی سے معاملے کو حل کرنا ہی نہیں چاہتی ، جرمانے بھی بڑھا دیے پھر بھی اسموگ کم نہیں ہوئی ، گاڑیوں والوں کو تو روکا ہی نہیں جاتا ، ایم ٹیگ کی وجہ سے گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا موٹروے نے 54ہزار گاڑیوں کو ایک ہفتہ میں ٹیگ کیا ، عدال نے استفسار کیا کہ معاملے کو کس طرح حل کیا جائے۔ عدالت نے پیمرا کو ٹی وی چینلز پراسموگ کی آگاہی مہم چلانے کاحکم دیتے ہوئے کہا پیغام میں مت چلائیےگاکہ حکومت پنجاب نےاسموگ کمی کامنصوبہ شروع کیا۔ عدالت نے واٹرکمیشن کو تعلیمی اداروں میں فنکشنز کا معاملہ حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت 16دسمبر تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں