75

جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین پرہتک عزت کا کیس کرنے کا اعلان

Spread the love

اسلام آباد (ویب نیوز )وفاقی حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کرنے کا اعلان کردیا۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ذات کو جس طرح سے نشانہ بنایا گیا، قابل مذمت ہے اور وجیہہ الدین کے خلاف کرمنل ڈیفیمیشن

Chaudhary Fawad Hussain, Federal Minister for Information and Broadcasting addressing a Press briefing in Islamabad August 24, 2018

کا کیس دائر کررہے ہیں۔ وزیراعظم کی ذات پر لگائے جانے والے الزامات پر کارروائی کریں گے، عمران خان نے سرکاری خزانہ پر کبھی بوجھ نہیں ڈالا ، وجیہہ الدین احمد ایک نیا مسخرہ آیا ہے۔ وجیہہ الدین نے الزام لگایا کہ جہانگیر ترین 50 لاکھ روپے بنی گالہ کے گھر کیلئے دے رہے تھے، جہانگیر ترین نے ان کے الزامات کی تردید کردی ہے۔ اظہار رائے سے متعلق ملک میں کوئی قانون ہے نہ اس پر عمل ہے، آزادی اظہار رائے کے حق کے ساتھ ذمہ داری کا حق بھی آتا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہم آرٹیکل 9 کے خلاف ورزی دیکھ رہے ہیں، یہاں عام آدمی کی بات تو کیا، وزیراعظم کی عزت محفوظ نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں