74

اوآئی سی وزرائے خارجہ اجلاس ، 19،18،17 دسمبر کو اسلام آباد میں موبائل سروس بند رہے گی۔

Spread the love

اسلام آباد (بدلو نیوز ) حکومت نے اوآئی سی وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس کے پیش نظر 3روز کیلئے موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ، 19،18،17 دسمبر کو اسلام آباد میں موبائل سروس بند رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے کل سے 3 روز کیلئے موبائل فون سروس بندکرنے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اوآئی سی وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہونے جارہاہے ، جس کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 19،18،17 دسمبر کو اسلام آباد میں موبائل سروس بند رہے گی، اس حوالے سے وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو موبائل سروس بند کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ نے20دسمبرکواسلام آباد میں عام تعطیل کی سفارش کردی، چھٹی کامقصدوی آئی پی مومنٹ کےدوران فل پروف سیکیورٹی ممکن بناناہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں