56

کراچی میں مکہ ٹیرس کے یوٹیلٹی کنکشن کاٹنے کا حکم

Spread the love

کراچی ( نیوز رپورٹ )سندھ ہائی کورٹ نے مکہ ٹیرس کے بجلی، گیس، پانی کے کنکشن کاٹنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ غیر قانونی تعمیرات کو گرا کر 12 جنوری تک عمل درآمد رپورٹ دی جائے۔کراچی میں پریڈی تھانے کی حدود میں واقعے مکہ ٹیرس مکینوں کی جانب سے خالی نہ کرنے سے متعلق

کیس کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔سندھ ہائی کورٹ نے کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 10 نومبر کو تحریری فیصلے میں واضح حکم دیا جاچکا ہے، واضح حکم کے باوجود فیصلے پر عمل نہیں ہوا ہے، بتایا گیا ہے کہ 12 میں سے 8 مکینوں نے ابھی تک فلیٹ خالی نہیں کیے ہیں۔عدالت نے کیس میں کہا کہ ایس بی سی اے یوٹیلیٹی سروس دینے والے اداروں سے رابطہ کرے، عمارت کے بجلی، گیس، پانی کے کنکشن منقطع کرائے جائیں اور اگر ضرورت ہو تو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد بھی لی جائے۔ہائیکورٹ نے حکام سے 12 جنوری تک عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں