74

سیکریٹری جنرل OIC کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات

Spread the love

اسلام آباد ( ویب نیوز )اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ وفد کے ساتھ وزارتِ خارجہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکریٹری جنرل او آئی سی کا منصب سنبھالنے پر

حسین ابراہیم طہٰ کو مبارک باد دی۔گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ او آئی سی بین الاقوامی سطح پر مزید فعال ہوگی۔علاوہ ازیں جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ او آئی سی کانفرنس میں آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس سے متعلق تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ او آئی سی کے جنرل سیکریٹری سے ملاقات بہت مفید رہی، او آئی سی سیکریٹریٹ کے تعاون پر ان کے مشکور ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں