53

کراچی: شیر شاہ میں دھماکا، 11 افراد جاں بحق

Spread the love

کراچی ( بدلو نیوز ) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے شیر شاہ میں دھماکا ہوا جس سے قریب موجود عمارت کو شدید نقصان پہنچا، دھماکے سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب دھماکے سے قریب موجود عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بھاری مشینری کی مدد سے ملبہ ہٹانے کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 2 منزلہ عمارت نالے پر تعمیر کی گئی تھی، عمارت میں بینک اور دیگر دفاتر موجود تھے، عمارت کا کچھ حصہ گرنے کے بعد ملبے کے نیچے مزید لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ بھی ہے۔

دھماکے کے بعد دھماکے سے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، ایمبولینسز اور دیگر ریسکیو ٹیموں کی جانب سے جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس اور رینجرز اہلکار بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا ممکنہ طور پر نالے میں گیس بھرنے کے باعث ہوا تاہم دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کر لیا گیا ہے، دھماکے کی نوعیت کا تعین بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ شرجیل کھرل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے ہیں، امدادی سرگرمیاں تاحال جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں