77

امریکی نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ کی آرمی چیف جنرل باجوہ سے اہم ملاقات

Spread the love

اسلام آباد(بدلو نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ‘دنیا اور خطہ غیرمستحکم افغانستان کا متحمل نہیں ہوسکتا’۔ ان خیالات کا اظہار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ سے ملاقات میں کیا، دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں باہمی دلچسپی اور افغانستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی۔

ملاقات کے دوران آرمی چیف نے افغان انسانی بحران سے نمٹنے کےلیے عالمی اتحاد پر زور دیا اور او آئی سی اجلاس میں امریکی نمائندے کی شرکت پر اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر امریکی نمائندے تھامس ویسٹ نے افغانستان سے متعلق پاکستان کے کردار اور پاک افغان بارڈر مینجمنٹ سے متعلق پاکستانی کاوشوں کی تعریف کی۔ امریکی نمائندے نے ہر سطح پر پاکستان کیساتھ سفارتی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا اور او آئی سی اجلاس کے انعقاد پر پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں