64

خوشحالی لانے کے لئے ہمیں برآمدات کو بڑھانا ہوگا، وزیراعظم

Spread the love

لاہور (بدلو نیوز ) وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جیسے ہی معیشت بڑھتی ہےتو ڈالر کی کمی ہوجاتی ہے، برآمدت بڑھنے تک دولت پیداہ وگی نہ خوشحالی آئےگی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعظم عمران خان نے اسپیشل ٹیکنالوجی زون، ٹیکنا پولس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ٹیکنالوجی میں پاکستان پیچھے رہا جبکہ پاکستان آئی ٹی انقلاب کے لیے آئیڈیل ملک ہے۔ پاکستان کے پاس توانا افرادی قوت، ٹیلنٹ اور ہنر ہے۔ ٹیک کمپنیاں دنیا کا مستقبل ہیں، آئی ٹی کے انقلاب سے ہم تیزی سے آگے بڑھ سکتے ہیں، ہماری 22 کروڑ کی آبادی میں 60 فیصد نوجوان ہیں، ہماری آئی ٹی کی برآمدات 2 ارب ڈالر ہیں، ہمارامقصدیہ ہےکہ ٹیکنالوجی کاپاکستان پورافائدہ اٹھائےاورآمدن کمائے، ٹیکنالوجی ایک ایساسیکٹرہےجوپاکستان کا تمام قرضہ ختم کرسکتاہے

وزیراعظم نے کہا کہ جیسےہی معیشت بڑھتی ہےتو ڈالر کی کمی ہوجاتی ہے جبکہ زرمبادلہ سنبھالنےکےلیے ہمیں آئی ایم ایف کےپاس جاناپڑتاہے،ان تمام مسائل پر قابو پانے کے لئے ہمیں اپنی برآمدات کو بڑھانا ہوگا، برآمدت بڑھنےتک دولت پیداہوگی نہ خوشحالی آئےگی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرپشن سے ملکی جڑوں کو نقصان پہنچتا ہے اور معاشی کمزوریاں پیدا ہوتی ہیں، چین نے بہترین انداز میں معیشت کو مضبوط بنایا اور ملکی پیداوار پر زور دیا۔ چین نے70کروڑ لوگوں کو40 سال میں غربت سےنکالا، اس نےپہلےپلاننگ کرکےکرپشن کوختم کیا، چینی صدر نے خود وزارتی سطح کے450لوگوں کونوکریوں سےنکالا، برآمدات بڑھنےکی وجہ سےچین دنیا کی بڑی طاقت بن گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خوردنی تیل بھاری مقدار میں پیداکرسکتےہیں،ہمارےپاس اتنی بڑی ساحلی پٹی ہےتو پام آئل درخت کیوں نہیں لگاسکتے؟، سلیکون ویلی میں بہت کامیاب پاکستان بیٹھےہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں