63

آرمی چیف سے ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی اہم ملاقات

Spread the love

اسلام آباد(بدلو نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پیشہ ورانہ امور پر گفتگو ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پیشہ ورانہ امور پر بات چیت ہوئی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ترکی کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان گہرے ثقافتی اور مذہبی تعلقات ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کے اقدامات کی اہمیت اور انسانی بحران کو روکنے کے لیے عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں ممالک کی جانب سے فوجی تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ترک چیف آف جنرل اسٹاف نے مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کا اعتراف کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے افغان صورتحال، بارڈر مینجمنٹ کے لیے خصوصی کوششوں اور علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں