57

خواجہ آصف کی درخواست پر وزیر اعظم سے جواب طلب

Spread the love

اسلام آباد ( نیوز رپورٹ )اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے بیان پر جرح کا حق ختم کرنے کے سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست پر وزیر اعظم کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من الله نے خواجہ آصف کی جانب سے دائر درخواست پر

سماعت کی ۔گزشتہ روز خواجہ آصف نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپنے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے مقدمے میں عمران خان کے بیان پر جرح کا حق ختم کرنے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔وکیل خواجہ آصف نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کورٹ کے جج نے عمران خان کے بیان پر جرح کا حق ختم کر دیا ہے، اس پر چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے استفسار کیا کہ ہتک عزت کا یہ کیس کب سے زیر التوا ہے؟کیس میں اس التوا کا ذمہ دار کون ہے؟۔وکیل خواجہ آصف نے بتایا کہ یہ کیس 2012 کا ہے، 2021 میں سوالات وضع کیے گئے، اس عدالت نے ڈائریکشن دی ہے کہ ہتک عزت کے کیسز جلد نمٹائے جائیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج کی سماعت میں ٹرائل کورٹ کو کارروائی آگے بڑھانے سے روک دیا اور ریمارکس دیئے کہ ہتک عزت کے کیس کا تو 2 ماہ میں فیصلہ ہوجانا چاہیے تھا۔عدالت نے کیس کی سماعت 12 جنوری تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں