اسلام آباد ( بدلو نیوز ) وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں کورونا کی صورتحال ، پھیلاو اور ویکسینیشن کے معاملات پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں کابینہ اراکین کو ای وی ایم کے معاملے پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں7 نکاتی ایجنڈا منظوری کےلئے پیش ہوگا۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں پاکستان برطانیہ کے درمیان ملزمان کی حوالگی پر بات ہونے کا امکان ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے ملزم عبدالقادر احسان کی پاکستان سے یوکے حوالگی کی سمری پیش ہوگی۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف انٹیلی جینس اینڈ سکیورٹی سٹڈیز کے قیام کی سمری پیش ہوگی۔قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف انٹیلی جینس اینڈ سکیورٹی سٹڈیز کی قیام کی تجویز ہے۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین کی دو سال کےلئے تقرری کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہے ۔پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے نوٹیفکیشن کی منظوری کابینہ ایجنڈا کا حصہ ہے۔ پاکستان ادارہ شماریات میں 3 ممبران کی تقرری کا معاملہبھی کابینہ اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔سی پیک اتھارٹی اور چینی وزارت ماحولیات کے درمیان مفاہمتی یاداشت کی ایکس پوسٹ فیکٹو منظوری ایجنڈا میں شامل ہے رواں مالی سال کے گذشتہ چھ ماہ میں اضافی اخراجات کی سٹیٹمنٹ جاری کرنے کی منظوری بھی دی جائے گی۔