62

وزیراعظم نے چیئرمین نیب کو پی اے سی میں پیش ہونے سے روک دیا

Spread the love

وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین نیب کو پبلک اکائونٹس کمیٹی سمیت کسی بھی قائمہ کمیٹی میں پیش ہونے سے روک دیا، چیئرمین نیب پی اے سی اجلاس میں نہ آئے، ڈی جی نیب خط لے کرپیش ہو گئے۔ کمیٹی نے چیئرمین نیب کی عدم شرکت پراجلاس احتجاجاً ملتوی کردیا، کمیٹی چیئرمین نے چیئرمین نیب کودوبارہ بلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرایک بندہ وزیراعظم کو بہت عزیزہے توایسا نہیں کرنا چاہئے۔ رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب پی اے سی سمیت کسی بھی قائمہ کمیٹی میں بطور پرنسپل اکائونٹنگ آفیسر پیش نہیں ہوں گ، ان کی نمائندگی ڈی جی نیب ہیڈکوارٹرز کیا کرینگے، وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے خط پبلک اکائونٹس کمیٹی میں پیش کر دیا گیا۔

رانا تنویرکی زیرصدارت پی اے سی کے اجلاس میں نیب نے سیکرٹری نیشنل اسمبلی کو خط میں وزیراعظم کا حوالہ دے کر لکھا ہے کہ وزیراعظم نے چیئرمین نیب کی قانونی ذمہ داریوں کو مد نظر رکھ کران کی جگہ ڈی جی نیب ہیڈکوارٹرزکو بریفنگ دینے کی منظوری دی ہے۔ ہم نیوزسے گفتگو میں ڈی جی نیب ہیڈکوارٹرزنے کہا کہ چیئرمین نیب کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ کابینہ کی جانب سے مجھے نمائندگی کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ چیئرمین کمیٹی رانا تنویرکا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کو آنا چاہئے تھا اور وہ آئیں گے، انہیں خط لکھ رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے ارکان کہتے ہیں کہ چیئرمین نیب ڈرتے ہیں کہ ان کا نام نہ اچھالا جائے، وفاقی کابینہ کے پاس اختیار نہیں کہ وہ چیئرمین نیب کو پی اے سی میں آنے سے منع کرے۔ اس سے پہلے اجلاس کے دوران چیئرمین پی اے سی کی جانب سے میڈیا کوباہربھیجنے پرارکان نے احتجاج کرتے ہوئے اجلاس اوپن رکھنے کا مطالبہ بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں