77

آرمی چیف کومزیدتوسیع سےمتعلق ابھی سوچانہیں،نومبرکافی دورہے،وزیراعظم

Spread the love

اسلام آباد(بدلو نیوز ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت اپنے اتحادیوں کے ساتھ 5 سال پورے کرے گی ، آرمی چیف کو مزید توسیع دینے سے متعلق ابھی نہیں سوچا، ابھی نومبر کافی دور ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ فوجی قیادت کے ساتھ میرے تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں ، کرپشن زیادہ جماعتوں سے مجھے کوئی خطرہ نہیں ، اپوزیشن تحریک عدم اعتمادلاناچاہتی ہےتوضرورلائے،شہبازشریف کیخلاف ٹھوس ثبوت موجودہیں، کیاکوئی انکارکرسکتاہےکہ شہبازشریف نےکرپشن نہیں کی، تمام شواہدکےباوجودیہ لوگ بچ نکل رہےہیں، ہماری حکومت کی سب سےبڑی ناکامی احتساب کانہ ہوناہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری حکومت کیلئےآئندہ تین ماہ اہم ہیں، ہمیں ان تین ماہ میں مہنگائی کوکنٹرول کرناہوگا، بلدیاتی انتخابات میں شکست پارٹی کی تنظیمی سطح پربڑی ناکامی ہے مگر اللہ کاشکرہےہمارےووٹ بینک میں کوئی کمی نہیں ہوئی، ہمارےبہت سےاچھےکاموں کی تشہیرنہیں ہورہی، پنجاب حکومت کی کارکردگی سےپوری طرح مطمئن ہوں۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کےچین اورامریکاکےساتھ اچھےتعلقات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں