61

آئی ایم ایف کے پاس جنوری کے آخری ہفتے پھر جائیں گے، شوکت ترین

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز ) وزیرخزانہ شوکت ترین نے گورنراسٹیٹ بینک کی مدت ملازمت میں پانچ سال تک توسیع نہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا آئی ایم ایف کے پاس جنوری کے آخری ہفتے پھر جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کےپاس جنوری کےآخری ہفتےپھرجائیں گے اور کوشش ہوگی دونوں بلوں کو جلد ازجلد پارلیمنٹ سےمنظورکرالیں۔ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ قانونی بلز پر اعتراضات اٹھانا اپوزیشن کاکام ہے، اعتراضات اپوزیشن نہیں اٹھائے گی تو کون اٹھائے گا۔ وزیر خزانہ نے گورنراسٹیٹ بینک کی مدت ملازمت میں5سالہ توسیع نہ کرنےکاعندیہ دیتے ہوئے کہا گورنراسٹیٹ بینک کی مدت ملازمت پرآئی ایم ایف سےبات کریں گے، ترمیمی بل کےتحت مدت ملازمت3سال سےبڑھاکر5سال کرنےکی تجویزہے۔

اس سے قبل قوی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کااجلاس ہوا ، جس میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پرغور کیا گیا ، اجلاس میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا مرکزی بینک کودنیا بھر میں خود مختاری حاصل ہوتی ہے ، پاکستان میں اسٹیٹ بینک کو پیسہ چھاپنے کی مشین بنا لیا گیا۔ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ماضی میں حکومتوں نے اسٹیٹ بینک کوغلط استعمال کیا ،ہماری حکومت سےپہلے7کھرب اسٹیٹ بینک سےلیےجاچکےتھے ،ہم نے 3سال سے اسٹیٹ بینک سےکوئی رقم نہیں لی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ حکومت اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کوخود چن کرتعینات کرےگی، اسٹیٹ بینک کے کام کوپارلیمنٹ دیکھے گی، ہم نےپارلیمنٹ کو مضبوط کیا ،اسٹیٹ بینک کے پاس کوئی یک طرفہ اختیارات نہیں ہوں گے ، اسٹیٹ بینک کوبورڈکنٹرول کرے گا جسے حکومت مقررکرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں