اسلام آباد (بدلو نیوز) وزیراعظم عمران خان کے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نےکہا ہےکہ جب تک ہم قرضے لیتے رہیں گے، ہماری خارجہ پالیسی آزاد نہیں ہوسکتی۔
ڈاکٹر معید یوسف نے اعتراف کیا کہ ہماری خارجہ پالیسی امریکا کے اثر سے آزاد نہیں ہے، شاید ہی کوئی ملک ہو جس کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر آزاد ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے اخراجات پورےکرنےکے لیے باہر سے قرضے لینے پڑتے ہیں، جس کی وجہ سے معاشی خودمختاری پر سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے۔
67