61

جوہر ٹاؤن بم دھماکہ کیس : ملزمان کیخلاف فیصلہ محفوظ

Spread the love

لاہور ( بدلو نیوز ) جوہر ٹاؤن بم دھماکہ کیس کے ملزمان کیخلاف فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ، پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ فرانزک شواہد اور گواہان کے بیانات سےجرم ثابت ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں جوہر ٹاؤن بم دھماکہ کیس کی کوٹ لکھپت جیل میں سماعت ہوئی ، اے ٹی سی میں ملزمان کے وکیل نے کیس پر اپنی بحث مکمل کرلی۔ سماعت میں پراسیکیوٹر عبدالروف وٹو نے ملزمان کیخلاف شواہد پیش کئے ، جس پر عدالت نے دھماکا کیس کے ملزمان کیخلاف فیصلہ کل تک محفوظ کر لیا۔ پراسیکیوشن کے 56 گواہان ملزمان کیخلاف شہادت قلمبند کرا چکے ہیں ، پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ فرانزک شواہد اور گواہان کے بیانات سےجرم ثابت ہوتا ہے۔

ملزمان پیٹر پال عید گل،عائشہ گل،ضیا اللہ ،سجاد کیخلاف مقدمہ درج ہے ،پراسیکیوٹر نے بتایا سی ٹی ڈی نےملزمان کو کیس میں گناہ گار قرار دے رکھا ہے جبکہ سی سی ٹی وی اور فرانزک شواہد بھی ریکارڈ پر موجود ہیں۔ خیال رہے لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوئے تھے، بعد ازاں پولیس نے جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملوث تمام نیٹ ورک پکڑ لیا تھا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکے کے پیچھے بھارتی ایجنسی را اورافغان این ڈی ایس کا ہاتھ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں