لاہور (بدلو نیوز ) مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کرنے والے دونوں شوٹرز کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاہے ، وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب خود اس کیس کی نگرانی کر رہے تھے ، دونوں ملزمان کی گرفتار کیلئے خفیہ اطلاعات پر 10 مقامات پر چھاپے مارے گئے ، شاہدرہ کے علاقے میں خفیہ آپریشن کے دوران انہیں گرفتار کیا گیاہے ،
سی سی پی او اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے گرفتاری کیلئے 16 ٹیمیں تشکیل دی تھیں ، ملزمان کو کل شناخت پریڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔
دونوں ملزمان نے پیسے لے کر بلال یاسین پر فائرنگ کی ، شوٹرز کو اسلحہ فراہم کرنے اور سہولت کاری کرنے والے فخر اور ساجد کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے ، تحقیقات میں ایک اور شخص کا نام بھی سامنے آ رہاہے جس نے پیسے دے کر حملہ کروایاتاہم اس شخص کا نام تاحال صیغہ راز میں رکھا گیاہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
67