اسلام آباد ( بدلو نیوز ) حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) پھر سے متحرک ہوگئی اور اسلام آباد میں تحریک کے دو اہم رہنماؤں مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کی ملاقات ہوئی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔ اس موقع پر پہلے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی 74 سالہ تاریخ میں اس سے زیادہ نا اہل حکومت نہیں دیکھی، وقت آ گیا ہے کہ حکومت سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے ہر آئینی، قانونی راستہ اختیار کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم کے 25 جنوری کو ہونے والے سربراہی اجلاس میں حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے سمیت تمام آپشنز پر غور کیا جائے گا۔
اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 23 مارچ کو ہونے والا مہنگائی مارچ انقلابی قدم ہوگا، حکومت کے اتحادیوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ بھی سوچیں کہ یہ حکومت کیا کر رہی ہے۔ مولانا نے کہا کہ ہم عمران خان کو یہ حق نہیں دے سکتے کہ ہمارے ملک کو غیر ملکی اداروں کے رحم و کرم پر چھوڑے۔
74