اسلام آباد ( بدلو نیوز ) گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کا کہنا ہے کہ پاکستان بڑھتے بیرونی کھاتوں کےدباؤ سےباہر نکل سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو دئیے گئے انٹرویو میں گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا کہ پاکستان میں عالمی سطح پر بیرونی کھاتوں کےدباؤ سےنکلنے کی صلاحیت موجود ہے، پاکستان کے پاس مالی وسائل موجود ہیں، جس کی مدد سے پاکستان بڑھتے بیرونی کھاتوں کےدباؤ سے باہرنکل سکتاہے۔ گورنراسٹیٹ بینک نے کہا کہ عالمی سطح پر اجناس کی قیمتوں میں اضافہ بیرونی کھاتوں کے دباؤ کاسبب بنا ہے، شرح سود میں اضافے سےمانگ میں کمی آئی اوراشیاکی قیمتوں میں اعتدال آیا۔
اپنے انٹرویو میں ڈاکٹر رضاباقر کا کہنا تھا کہ سینٹرل بینک عالمی سطح پر پالیسی کو سخت کریں گے، جیسےہی دنیا کےمرکزی بینک مانیٹری پالیسی سخت کرینگے،دباؤکم ہوناچاہیے۔ گذشتہ روز بھی ایک سیمینار سے خطاب میں گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیونگ ریٹ اب بھی بہت کم ہے لہٰذا ملک کی اپنی سیونگ نہیں ہوگی تو بیرون ملک سے قرض لینا ناگزیر ہوگا۔
68