61

نیپرا نے بجلی 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیرٹی اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 30 پیسے کا اضافہ کر دیا۔ نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق اضافی وصولیاں جنوری کے بلوں میں کی جائیں گی تاہم اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔ یاد رہے کہ نومبر کے بلوں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی رقم استعمال شدہ بجلی کی رقم سے زیادہ تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں