لاہور ( طیبہ بخاری سے ) معروف تجزیہ کار امتیاز عالم نے منی بجٹ کی منظوری کے حوالے سے کہا ہے کہ منی بجٹ منظور کرنے والے مجبور و نا خوش اور غصے کے ساتھ رد کرنے والے خوش ہیں ، دوسری جانب منی بجٹ حکومتی اکثریت پہ سوالیہ نشان بن گیا ہے . منی بجٹ دست نگر ریاست کی مجبوری
بھلے عوام جہنم رسید ہوتے ہوں تو ہوں . سب اشیا پر جی ایس ٹی 17 فیصد بجلی ، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ علیٰحدہ سے جاری ہے . وزیر خزانہ کی اپنی معاشی نمو کی سابقہ کوشش کے الٹ مالی اقدامات کے باوجود کھسیانے دعوے اس در سے کہ مہنگائی کے طوفان اور افراط زر بڑھنے ، روپے کی قدر مزید گرنے ، شرح سود بڑھنے اور کرنٹ خسارہ کم نہ ہونے پر ان کے 6 فیصد ترقی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ جائیں گے . وزیر خزانہ کا جھوٹ کہ معاشی پالیسی شراکتی اور پائیدار ہے . اپوزیشن کی رسمی مخالفت اس اطمینان سے کہ آئی ایم ایف کا ملبہ عران خان کے سر ہو گالیکن اپوزیشن کے پاس بھی متبادل معاشی ایجنڈا نہیں . میڈیا سازشی افسانے گھرنے میں مصروف ہے اور کائونٹ ڈائون کا بندر تماشہ جاری ہے.