82

سینیٹ اجلاس ، کورم کی نشاندہی پر پی ٹی آئی سینیٹر نے PP کی خاتون سینیٹر کو گیٹ آؤٹ کہہ دیا

Spread the love

اسلام آباد ( نیوز رپورٹ )تحریک انصاف کے سینیٹر ہمایوں مہمند نے پیپلز پارٹی کی سینیٹر عینی مری کو گیٹ آؤٹ کہہ دیا۔سینیٹ میں اپوزیشن کے واک آوٹ پر کورم کی نشاندہی پر حکومتی ارکان نے شدید احتجاج کیا، پیپلز پارٹی کی سینیٹر عینی مری نے کہا کہ کورم پورا کرنا حکومت کا کام ہے ، پی ٹی آئی کے سینیٹر ہمایوں مہند نے سینیٹر عینی مری کو جواب دیا کہ اپوزیشن کو شرم آنی چاہیے، اگر آپ کورم کا حصہ نہیں تو ایوان سے گیٹ آؤٹ ۔علی محمد خان نے

سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ کل قومی اسمبلی میں اسپیکر کے ساتھ جو رویہ رکھا گیا اس پر آج ایوان میں بات کروں گا۔ پی ٹی آئی نے سب سے بھرپور اپوزیشن کی تھی لیکن ہم نے کبھی اسپیکر یا چیئرمین کی کرسی کے ساتھ اس طرح نہیں کیا جو موجودہ اپوزیشن نے کیا۔اپوزیشن نے اگر سچ نہیں سننا تو ایوان سے واک آوٹ کرلیں، اپوزیشن نے علی محمد خان کے بیان پر شدید احتجاج کیا اور ایوان سے واک آوٹ کر گئی۔اپویشن کے واک آوٹ کے ساتھ پیپلز پارٹی کی عینی مری نے کورم کی نشاندہی کر دی، کورم کی نشاندہی پر حکومتی ارکان نے احتجاج شروع کر دیا۔ہمایوں مہمند نے کہا کہ ایوان کے اجلاس پر عوام کا

پیسہ لگتا ہے ، ہم عوام کے پیسوں پر یہاں آتے ہیں، اپوزیشن کو شرم آنی چاہیے ، انھیں کہیں جانا ہو گا۔ عینی مری نے کہا کہ کورم پورا کرنا حکومت کا کام ہے، ہمایوں مہمند نے کہا کہ اپویشن بھی کورم میں برابر کی شریک ہیں، اگر آپ کورم کا حصہ نہیں تو گیٹ آوٹ۔سینیٹ میں کورم پورا نہ نکلا جس پر سینیٹ کا اجلاس پیر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔اس سے قبل سییٹر مشتاق احمد نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں پھر اضافہ کیا گیا ہے، لوگوں کو احتجاج کے لیے اکسایا گیا ہے، یہ ظلم ہے، یہ زیادتی ہے۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط بہت سخت ہیں، یہ لوگ برداشت نہیں کرسکتے، منی بجٹ کو بلڈوز کیا گی، روز روز قیمتوں میں اضافہ لوگ برداشت نہیں کر سکتے۔ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ پارلیمانی نظام پر قانون سازی ووٹ کی بنیاد پر ہے، ووٹ پر منی بجٹ کو پاس کیا گیا ہے، ہمیں کبھی تحریک عدم اعتماد کی دھمکی دی جاتی ہے، جو پاش پاش ہو جاتی ہے۔اپوزیشن کہتی تھی ہمارے ساتھ اتنے بندے رابطے میں ہیں، ہمیں سگنل آ گیا ہے، پارلیمانی جمہوریت کے فیصلے قبول کیے جائیں، پریزایڈنگ افسر نے بجلی نرخ میں اضافہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں