اسلام آباد ( بدلو نیوز ) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کا اجرا کردیا، پالیسی اکانومی،ملٹری اورہیومن سیکیورٹی کے 3 بنیادی نکات پر مشتمل ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی پالیسی کا اجرا کریں کردیا ، 100 سے زائد صفحات پر مشتمل پالیسی کا آدھا حصہ پبلک کیا جارہا ہے، پالیسی اکانومی،ملٹری اورہیومن سیکیورٹی کے 3 بنیادی نکات پر مشتمل ہے۔ اکانومی سیکیورٹی کوقومی سلامتی پالیسی میں مرکزی حیثیت دی گئی ہے ، پاکستان میں قومی سلامتی سےمتعلق پہلی بارجامع پالیسی تیارکی گئی ہے ، سلامتی پالیسی پرسالانہ بنیادوں پرنظرثانی کی جائے گی۔ ہرنئی حکومت کوپالیسی پرردوبدل کااختیارحاصل ہو گا جبکہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی قومی سلامتی پالیسی کی وارث ہو گی اور ہرمہینےحکومت نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کوعملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہوگی۔
قومی سلامتی پالیسی میں 2 سوسے زائدپالیسی ایکشن وضع کئے گئے ہیں ، پالیسی ایکشن کا حصہ کلاسیفائیڈ تصورہو گا ، خطے میں امن، رابطہ کاری اور ہمسایہ ممالک سےتجارت پالیسی کابنیادی نقطہ ہے جبکہ ہائبرڈوارفیئربھی قومی سلامتی پالیسی کا حصہ ہے۔ قومی سلامتی پالیسی میں ملکی وسائل کوبڑھانےکی حکمت عملی دی گئی ہے ، کشمیرکوپاکستان کی سلامتی پالیسی میں اہم قراردیاگیاہے ، مسئلہ کشمیرکاحل پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔ پالیسی میں بڑھتی آبادی کو ہیومن سیکیورٹی کا بڑاچیلنج قراردیاگیا ہے ، شہروں کی جانب ہجرت، صحت، پانی، ماحولیات، فوڈ، صنفی امتیاز ہیومن سیکیورٹی کے اہم عنصر ہے۔ ایران سےمعاملات عالمی پابندیاں ختم ہونے کے بعد بڑھانے کا اختیارحکومت وقت کو تجویز کیا گیا ہے جبکہ گڈگورننس،سیاسی استحکام ،فیڈریشن کی مضبوطی پالیسی کا حصہ ہے۔
66